حماس: بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیاں نسل کشی کا فطری ردعمل ہیں

تہران - ارنا - حماس نے شمال مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مخالف آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا فطری ردعمل قرار دیا ہے۔

حماس نے شمال مشرقی بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیوں پر رد عمل میں ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں مزاحمت جاری ہے اور  غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردی اور اس کے سخت حفاظتی اقدامات، مزاحمت کے قدم کو کبھی نہیں روک سکیں گے۔

حماس نے زور دیا ہے : مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزما کراسنگ پر صیہونی مخالف آپریشن ، غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی ، غرب اردن سے فلسطینیوں کو جلا وطن کرنے اور مسجد الاقصی پر آبادکاروں کی جارحیت سمیت غاصب صیہونیوں کے جرائم کا فطری رد عمل ہے۔

تحریک  حماس نے مزید کہا: "یہ کارروائی غاصب صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ اور اس کے وزراء کے لیے ایک پیغام ہے کہ بیت المقدس، مغربی کنارے، مقبوضہ علاقے اور پوری فلسطینی سرزمین، غاصبوں اور ان کے  سامراجی منصوبوں کے لئے گلے کی ہڈی بنی رہے گی ۔"

حماس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کو دبانے اور ان علاقوں کے الحاق اور فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .